امریکا نے عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور جاپانی جج ٹوموکو اکانے پر پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینیگال سے تعلق رکھنے والے سینئر ٹرائل وکیل عبداللّٰہ پر پابندی عائد کی ہے۔
سینئر ٹرائل وکیل اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری کی درخواست کرنے والی استغاثہ کی ٹیم میں شامل تھے۔
دوسری جانب جاپان نے عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر ٹرائل وکیل پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے۔
جاپانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے جاپان مستقل طور پر عالمی فوجداری عدالت کی حمایت کرتا ہے تاکہ وہ عالمی برادری کے لیے تشویش کا باعث بننے والے سنگین ترین جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات چلانے اور انہیں سزا دلانے کی کوششیں جاری رکھ سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جاتے ہیں اور امریکی مالیاتی نظام تک ان کی رسائی بھی محدود ہو جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان تازہ پابندیوں پر آئی سی سی کی صدر ٹوموکو اکانے کا فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ماضی میں انہوں نے امریکی پابندیوں اور دباؤ کے خلاف عدالت کی آزادی کا دفاع کیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکا عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments