تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1،1 سے برابر کردی۔ دمبولا میں کھیلا گیا آخری اور فیصلہ کن میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، جس کے باعث اسے 12 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور گرین شرٹس کے لیے 161 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔ سری لنکن کپتان دسن شناکا 34، کوشال مینڈس 30، جنتھ لیانگے اور دننجایا ڈی سلوا 22،22 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ پاکستان کے وسیم جونیئر 3، محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔ پاکستانی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 12 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی، سلمان علی آغا 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد نواز 28 اور پہلا میچ کھیلنے والے خواجہ نافع 26 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان 9، صائم ایوب 6، عثمان خان 1، شاداب خان 6 اور فہیم اشرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کا ونندو ہسارنگا 4 اور پراتھی رانا 2 اور ایشان ملنگا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے مات دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی