Sports

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ کرک انفو کے مطابق ڈھاکا میں ہونے والے انتخابات میں تمیم اقبال اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے، وہ مجموعی طور پر 4 سالہ مدت کے لیے بورڈ کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں بنگلادیشی حکومت نے سابق صدر امین الاسلام کی قیادت میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments