Sports

تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے:سری لنکا کرکٹ کا پاک بھارت میچ سے قبل بڑا اعلان

تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے:سری لنکا کرکٹ کا پاک بھارت میچ سے قبل بڑا اعلان

کولمبو(15 فروری ): سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پاک بھارت ٹکراؤ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے ہفتے کے روز اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ اور اگلے روز پالیکیلے میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ کے لیے ٹکٹ کاؤنٹرز کا رخ نہ کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ان دونوں بڑے مقابلوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں، لہذا عوام زحمت سے بچنے کے لیے کاؤنٹرز پر نہ آئیں۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔ پاکستان نے نیدر لینڈز اور امریکا کو شکست دی ہے جبکہ بھارت نے امریکا اور نمیبیا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دونوں ٹیمیں 16 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے بھارت نے 13 اور پاکستان نے 3 میچ جیتے ہیں۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں کے درمیان 8 مقابلے ہوئے ہیں جہاں بھارت کو 7-1 کی واضح برتری حاصل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments