احمد آباد، 20 اپریل: تلک ورما نے پیر کے روز ممبئی انڈینز کی جانب سے گجرات ٹائٹنز کے خلاف تیز ترین سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا اور اس کے ساتھ ہی سنتھ جے سوریا کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔جے سوریا نے بھی انڈین پریمیئر لیگ 2008 میں ممبئی کی طرف سے کھیلتے ہوئے 45 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ تقریباً 19 سال بعد ممبئی انڈینز کے کسی بلے باز نے اس ریکارڈ کو برابر کیا ہے ۔ تلک ورما نے محض 45 گیندوں میں ناقابلِ شکست 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز کے 74 رنز چوکے اور چھکوں کی مدد سے بنائے ، جس میں 8 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے ۔ آخری اوورز میں انہوں نے صرف 18 گیندوں پر 65 رنز بنا ڈالے ۔ اس دوران 18ویں اوور میں اس جارحانہ بلے باز نے اشوک شرما کے ایک ہی اوور میں لگاتار 5 با¶نڈریز سمیت 26 رنز بٹورے ۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ تلک ورما نے دنیا کی کامیاب ترین ٹی-20 ٹیم کے لیے تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرا لیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے