بنگلہ دیش کی عدالت نے طلبہ کے احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دینے پر معزول وزیراعطم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کئی ماہ کی سماعت کے بعد پیر کو سنائے گئے فیصلے میں ان کو ’انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب‘ اور پچھلے برس طلبہ کے احتجاج پر ’مہلک کریک ڈاؤن کا حکم جاری کرنے کا ذمہ دار‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے اور اس فیصلے کے بعد ملک میں مزید بدامنی پھیلنے کے خدشات ہیں۔ ڈھاکہ میں موجود انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل کی عدالت نے فیصلہ انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات میں سنایا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔ تاہم دوسری جانب حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف تب تک اپیل نہیں کریں گے جب تک منتخب حکومت جمہوری طور اس پراسس سے گزر کر اقتدار نہیں سنبھال لیتی جس کا حصہ عوامی لیگ بھی ہو۔ ایک روز قبل ہی سجیب واجد نے خبردار کیا تھا کہ اگر عوامی لیگ پر سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو عوامی لیگ کے حامی فروری میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ دوسری جانب حسینہ واجد نے ایک بار پھر الزامات کو سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیتے ہوئے ماننے سے انکار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ پچھلے برس 15 جولائی سے پانچ اگست کے درمیان حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں 1400افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان واقعات کو بنگلہ کی 1971 کی آزادی کی جنگ کے بعد اب تک کے بدترین سیاسی تشدد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ 17 کروڑ سے زیادہ کی آبادی رکھنے والا بنگلہ دیش دنیا کے سب سے بڑے گارمنٹس کے ایکسپورٹرز میں سے ایک ہے جو بڑے عالمی برانڈز کو سامان سپلائی کرتا ہے۔ پچھلے برس ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے اس صنعت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ حسینہ واجد اگست 2024 میں بنگلہ دیش سے فرار ہو کر انڈیا چلی گئی تھیں اور اب دہلی میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ سجیب واجد نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ میری والدہ کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، وہ انڈیا میں ہیں جہاں ان کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی