International

تل ابیب پر ایک بار پھر فلسطینی راکٹوں کی بارش

تل ابیب پر ایک بار پھر فلسطینی راکٹوں کی بارش

القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب اسرائیل کے مرکزی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کی ہے۔ فارس خبررساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر وسیع راکٹ حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد تل ابیب اور دیگر شہروں میں کہرام مچ گیا اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ غاصب اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے یہ القسام کے آج کے حملے فلسطینی استقامتی محاذ کے تل ابیب پر ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے حملے تھے۔ صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب کے صرف ایک علاقے غوش دان پر 11 راکٹ داغے گئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments