ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی بین المذاہب شادی پر خاموشی توڑ دی۔ سوناکشی سنہا نے گزشتہ ماہ 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب گھر میں ہی منعقد ہوئی تھی جس میں اُن کے چند قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی تھی۔ بین المذہب شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے اب تک کڑی تنقید کا سامنا ہے، شادی سے قبل یہ بھی کہا جارہا تھا کہ اداکارہ اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوجائیں گی لیکن بعدازاں، ظہیر اقبال کے والد نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ میڈیا کے مطابق، اب اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی بین المذاہب شادی کو ایک خوبصورت جشن قرار دیا۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میرے اور ظہیر کے عقائد مختلف ہیں لیکن مختلف مذاہب کے باوجود بھی ہم دونوں بنیادی طور پر ایک جیسے ہی ہیں۔ اداکارہ اور ظہیر اقبال نے کہا کہ ہمارے والدین نے ہمیں اچھا انسان بننا اور خدا پر یقین رکھنا سکھایا ہے، پھر چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب یا ذات سے کیوں نہ ہو۔ سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں اور ظہیر شادی سے قبل سات سال تک تعلقات میں رہے لیکن کبھی بھی ہماری بات چیت کا موضوع ہمارے مختلف عقائد نہیں رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے درمیان مذہب کو لیکر کبھی کوئی لڑائی یا بحث نہیں ہوئی۔ دبنگ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری بین المذاہب شادی کی وجہ سے صرف ناقدین کو ہی مسئلہ ہے، اس شادی سے ہماری فیملی تو بہت خوش ہے، لہٰذا اسی وجہ سے ہم تنقید کرنے والوں کو اہمیت نہیں دیتے۔
Source: Social Media
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا
’شعلے‘ کا غیر سنسر شدہ ورژن 50 برس بعد پہلی بار سکرین پر
کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب