International

تحریک طالبان پاکستان  کے دہشتگرد پاکستانی پناہ گزین نہیں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف

تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد پاکستانی پناہ گزین نہیں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پاکستانی پناہ گزین ہیں۔ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ استنبول مذاکرات کے دوران افغان وفد نے دعویٰ کیا کہ ’ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستانی پناہ گزین ہیں جو وطن واپس آ رہے ہیں۔ یہ (دعویٰ) مضحکہ خیز ہے۔‘ انھوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جن کے پاس ’انتہائی تباہ کن ہتھیار ہیں‘ اور جو ’بسوں، ٹرکوں یا بذریعہ کاروں سڑکوں سے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں؟‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ افغان وفد کی ’منافقت اور نیت میں فتور بے نقاب کرتا ہے۔‘ گذشتہ روز افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کابل میں پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ کہنا غلط ہے کہ ہم نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) بنائی۔ 2003 میں پاکستان کے قبائل غلط پالیسیوں کی وجہ سے اٹھے اور اسی سے تحریک طالبان پاکستان قائم ہوئی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’2003 سے جو کچھ ہوا ہے، وہ سب کچھ پاکستان کے اندر ہوا تھا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments