بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 5 اگست یعنی بدھ کو دہلی میں ایک میڈیا پروگرام میں حصہ لینے والی ہیں۔ اس سے قبل وزارت خارجہ نے اس پروگرام کے حوالے سے حکومتِ ہند کا موقف واضح کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کے ذریعہ بتایا کہ بدھ کو قومی راجدھانی میں شیخ حسینہ سے متعلق مجوزہ میڈیا پروگرام میں ہندوستانی حکومت کی کوئی شمولیت نہیں ہے، یہ ان کا ذاتی پروگرام ہے۔ وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کا انعقاد ایک پرائیویٹ میڈیا ادارہ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے اور ہندوستانی حکومت وہاں پیش کیے جانے والے کسی بھی خیال کی حمایت نہیں کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں فارن کرسپانڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا (ایف سی سی) کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں 5 اگست کو شیخ حسینہ کے مجوزہ خطاب پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دراصل بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کا یہ پروگرام ہندوستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات میں حال ہی میں ہونے والی بہتری پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ اس پر رندھیر جیسوال نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر اور ڈھاکہ میں ہندوستان کے نو مقرر کردہ ہائی کمشنر دنیش ترویدی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران اس مسئلے پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمٰن کو فروری 2026 میں عہدہ سنبھالنے پر ہندوستان کے دو فریقی دورے کے لیے باضابطہ دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ میں برکس سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ جہاں تک برکس سربراہی اجلاس کا تعلق ہے ہندوستان نے بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کو ’بمسٹیک‘ کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے نئی دہلی میں منعقد ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے عوامی رابطہ سیشن میں شرکت کے لیے الگ سے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس میں منعقد ہونے والے عوامی رابطہ سیشن کے لیے اپنائے جانے والے معیاری طریقۂ کار کے مطابق ہی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ دیگر علاقائی گروپوں کے سربراہان کو بھی اسی طرح مدعو کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ رحمٰن کو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور اس معاملے کو غور و خوض کے لیے وزیر اعظم کے دفتر کو بھیج دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18ویں برکس سربراہی اجلاس کا انعقاد 12 اور 13 ستمبر کو نئی دہلی میں کیا جائے گا۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments