Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’مدھیہ پردیش میں جان جوکھم میں ڈال کر ندی پار کرتے اسکولی بچے‘، کانگریس نے ویڈیو شیئر کر بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید

’مدھیہ پردیش میں جان جوکھم میں ڈال کر ندی پار کرتے اسکولی بچے‘، کانگریس نے ویڈیو شیئر کر بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کے پارلیمانی حلقہ ودیشا کی ایک ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کر مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ ویڈیو دیکھیے۔ مدھیہ پردیش کے ودیشا میں اسکولی طلبہ-طالبات جان جوکھم میں ڈال کر ندی پار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ طلبہ روزانہ اسی طرح جان ہتھیلی میں رکھ کر اسکول جانے کو مجبور ہیں۔‘‘ کانگریس نے مزید لکھا کہ ’’یہ وہی ودیشا ہے، جہاں سے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ترقی کے کھوکھلے دعوے کرنے والی بی جے پی مدھیہ پردیش میں تقریباً 22 سال سے اقتدار میں ہے، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔ بی جے پی کے لیڈران کو صرف اپنی ’تجوری کی ترقی‘ کی فکر ہے، باقی عوام جیے یا مرے، انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ شرمناک!!‘‘

ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع خبر کے مطابق گاؤں والے بتاتے ہیں کہ معاشی تنگی کی وجہ سے روزانہ گاڑی کی سہولت ممکن نہیں۔ نتیجتاً بچے جان جوکھم میں ڈال کر روزانہ اسی اسٹاپ ڈیم کو راستہ بنا لیتے ہیں۔ اسٹاپ ڈیم کے درمیان 4 فیٹ کا گیپ ہے، جسے بچے چھلانگ لگا کر پار کرتے ہیں۔ نیچے پانی کا تیز بہاؤ، ذرا سی بے احتیاطی ہوئی تو حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈر کی وجہ سے کئی بچوں نے 8ویں کے بعد پڑھائی ہی چھوڑ دی۔ گارجین بھیجنا چاہتے ہیں لیکن راستے کی دہشت انہیں روک لیتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا میں خبر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ ودیشا ایس ڈی ایم شتج شرما، تحصیلدار اور دیگر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ صورتحال دیکھ کر انہوں نے تسلیم کیا کہ بچوں کی جان خطرے میں ہے۔ سیکورٹی کے طور پر انتظامیہ نے اسٹاپ ڈیم کے راستے پر خاردار جھاڑیاں اور تار لگا کر آمد و رفت روک دی۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ ہفتہ کو کئی بچے پلوہ اسکول نہیں پہنچ سکے۔ گاؤں والوں کا 2 ہی مطالبہ ہے، پہلا بندھیرا کے اسکول کو ہائی اسکول میں اپگریڈ کیا جائے تاکہ بچوں کو دور نہ جانا پڑے۔ دوسرا اسی اسٹاپ ڈیم کی جگہ ایک پکا پل بنا دیا جائے۔ ایس ڈی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اسکول اپگریڈیشن اور متبادل راستے جیسے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

11 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn