Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، جنگ بندی معاہدے کی مدت سترہ اگست کو ختم ہونے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران نے جاری تناؤ کے دوران جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ ترک میڈیا نے بتایا دونوں فریقین نے ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق ثالثوں کو اپنی رضامندی سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا یہ اتفاق "اسلام آباد ایم او یو” کے فریم ورک کے تحت ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدے کی مقررہ مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے بنیادی اصول پر رضامندی تو ظاہر کر دی ہے، تاہم اس میں مزید کتنے دنوں یا ہفتوں کی توسیع کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

خیال رہے 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان فوجی حملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ تہران نے جواب میں اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn