Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

کولمبیا کی جانب سے جولان پر اسرائیل کی حاکمیت کا اعتراف "باطل" ہے : خلیج تعاون کونسل

کولمبیا کی جانب سے جولان پر اسرائیل کی حاکمیت کا اعتراف "باطل" ہے : خلیج تعاون کونسل

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شام کے مقبوضہ عرب علاقے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قابض فورسز کی حاکمیت تسلیم کرنے کے حوالے سے کولمبیا کی حکومت کے فیصلے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے "باطل اعتراف" قرار دیا ہے۔ البدیوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اعتراف ان تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جن میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ جولان کی پہاڑیاں "اسرائیل کی طرف سے غصب کردہ مقبوضہ عرب شامی سرزمین" ہیں۔

سکریٹری جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئی بھی ایسے فیصلے یا اعترافات جو حقیقت اور سچائی کے منافی ہوں اور بین الاقوامی و اقوام متحدہ کی قرادادوں پر مبنی نہ ہوں، وہ "ناقابل قبول ہیں اور خطے میں امن و سکیورٹی اور استحکام کے قیام کی کوششوں کو متاثر کرتے ہیں"۔

انہوں نے کولمبیا کی حکومت کے اس "باطل" اعتراف کو واپس لینے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "اسرائیلی غاصب فورسز کے لیے بین الاقوامی قانونی حیثیت والی قراردادوں کی پاسداری کرنا اور جولان کی شامی پہاڑیوں سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے نکلنا ضروری ہے"۔
اسی تناظر میں خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شام کے لیے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے غیر متزلزل اور حمایتی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شام کی سیادت، آزادی اور مقبوضہ جولان کی شامی پہاڑیوں سمیت اس کی تمام علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہونے، اور ایسے کسی بھی اقدام یا خلاف ورزی کی قطعی مخالفت کا اعادہ کیا جس سے شام کی سیادت کو نقصان پہنچتا ہو یا اس کی علاقائی سالمیت میں کمی آتی ہو۔

دوسری جانب سعودی عرب نے مقبوضہ شامی جولان پر اسرائیل کی حاکمیت تسلیم کرنے کے کولمبیا کی حکومت کے فیصلے پر اپنی شدید نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ مملکت نے اسے ایک ایسا قدم قرار دیا ہے جو "بین الاقوامی قانون اور اس سے متعلقہ بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے منافی ہے"۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn