Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ترکی کی حکومت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ منظوری کے لیے پارلیمان میں جمع کروا دیا

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

ترکی کی حکومت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ منظوری کے لیے پارلیمان میں جمع کروا دیا
ترکی کی حکومت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ منظوری کے لیے پارلیمان میں جمع کروا دیا — October 21, 2026
ترکی کی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ سے متعلق بل ترک پارلیمان کے سپیکر کو جمع کروا دیا گیا ہے۔

یہ بل پہلے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان، پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان نے سات اگست کو ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے۔

ترکی کے آئین کے مطابق کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے لیے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی سے اس کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

ترکی اس وقت مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ریاض کی حکومت کو فراہم کی جانے والی عسکری معاونت کے دائرۂ کار اور قانونی فریم ورک کا جائزہ لے رہا ہے۔

معاہدے کے دائرۂ کار سے متعلق بحث کے حوالے سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ’ترکی کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنے فوجی دستے نہیں بھیجے گا اور نہ وہاں جا کر کوئی حملہ کرے گا۔‘

سعودی عرب کو کچھ عرصے سے یمن میں موجود حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔

ترکی مکہ اتحاد کے فریم ورک کے تحت سعودی عرب کو عسکری معاونت فراہم کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

ترکی کی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ سے متعلق بل ترک پارلیمان کے سپیکر کو جمع کروا دیا گیا ہے۔ یہ بل پہلے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمب...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn