Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

بلغاریہ میں امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی ’ناقابلِ قبول‘ ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

بلغاریہ میں امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی ’ناقابلِ قبول‘ ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بلغاریہ کے ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں بیزمیر فضائی اڈے پر امریکی فوجی طیاروں کی تعیناتی کے فیصلے پر احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے مطابق عراقچی نے کہا کہ امریکی فوجی طیاروں کو عسکری کارروائیوں میں مدد کے لیے تعینات کرنے پر بلغاریہ کی حکومت کی رضامندی تہران کے نزدیک ’قابلِ مذمت، ناقابلِ قبول اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی اور دوستانہ تعلقات کے منافی‘ ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3314، جو جارحیت کی تعریف سے متعلق ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کسی ایک ملک کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کی جانب سے تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے استعمال ہونے دینا ’اقدامِ جارحیت‘ کی ایک مثال تصور کیا جاتا ہے۔ بلغاریہ کی پارلیمان نے گذشتہ ہفتے ایک حکومتی تجویز کی منظوری دی تھی، جس کے تحت امریکی فوجی دستوں، بشمول متعدد ایندھن بردار طیاروں، کو صوفیہ سے 260 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع بیزمیر کے فضائی اڈے پر عارضی طور پر تعینات کیا جائے گا۔ امریکہ اور بلغاریہ کے درمیان 2006 سے مشترکہ دفاعی تعاون کا معاہدہ موجود ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments