Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

تہران اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

تہران اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ
تہران اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر بدستور قائم ہے: عباس عراقچی کی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ — November 02, 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرائط پر بدستور قائم ہے۔

واضح رہے کہ ایران کی امریکہ کے لیے سات شرائط میں پابندیوں کا خاتمہ، منجمد فنڈز کی رہائی اور خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں کمی سمیت دیگر نکات شامل تھے۔

کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی کے مطابق عباس عباس عراقچی نے ارکان کو حالیہ علاقائی اور سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے وفود کے حالیہ دورۂ ایران اور ان سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسن قشقاوی نے بتایا کہ ان ملاقاتوں میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی بھی شریک تھے۔

انھوں نے کہا کہ اجلاس میں ایران کے رہبر اعلیٰ کی جانب سے ’کسی بھی غیر معمولی صورتحال‘ کے لیے تیاری سے متعلق ہدایات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مسلح افواج کی مکمل تیاری اور دفاعی استعداد کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مذاکرات اور سفارتی معاملات میں اپنی پہلے سے اعلان کردہ سات شرا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn