Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

انگور اڈہ سرحد پر افغان پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کا ’بھرپور جوابی وار‘ کا دعویٰ

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

انگور اڈہ سرحد پر افغان پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کا ’بھرپور جوابی وار‘ کا دعویٰ
انگور اڈہ سرحد پر افغان پوسٹوں سے فائرنگ، پاکستانی فورسز کا ’بھرپور جوابی وار‘ کا دعویٰ — November 02, 2026
افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی فورسز کے مؤثر ردعمل کے بعد افغان طالبان کے اہلکار بعض سرحدی پوسٹیں چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

بیان کے مطابق پاکستانی فورسز نے سرحدی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال پاکستانی حدود میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سکیورٹی فورسز ہر قسم کی سرحدی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

تاہم، اس معاملے پر افغان حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے جواب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز ا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn