یمن کی سرکاری فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ تعز کے علاقے صبر میں حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے ہیں۔
فورسز کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی راستے میں روک لیا، جس کے بعد وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔
یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خطے میں کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، جبکہ حوثیوں کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کی سرکاری فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ تعز کے علاقے صبر میں حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے ہیں۔...
Source: Admin