International

طالبان حکومت نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ، فون بند کردیا، دنیا سے رابطہ منقطع

طالبان حکومت نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ، فون بند کردیا، دنیا سے رابطہ منقطع

طالبان کی عبوری حکومت نے افغانستان بھر میں انٹرنیٹ بند کردیا، ملک میں فائبر آپٹک کنکشنز کاٹ دیے گئے، کروڑوں لوگ متاثر ہونگے۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ افغانستان میں فائبر آپٹک کنکشنز کاٹ دیے گئے ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہونگے، افغانستان میں انٹرنیٹ کے ساتھ فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ خبرایجنسی نے بتایا کہ افغان طالبان نے اقدام کو فحاشی روکنے کےلیے ضروری قرار دیا ہے، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے عوام کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا، رابطے نہیں ہوپا رہے۔ ٹی وی چینل ٹولو نیوز نے خبردار کیا کہ اس سے نیوز سروس متاثر ہوگی، ایسوسی ایٹڈ پریس اور اے ایف پی کو اپنے کابل دفاتر سے رابطے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں انٹرنیٹ بندش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے کابل ایئرپورٹ پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں اور 9 فلائٹس منسوخ ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی نے درپیش صورتحال کے حوالے سے مزید بتایا کہ ای کامرس اور آن لائن پلیٹ فارمز متاثر ہورہے ہیں، خواتین کاریگروں کی آمدن خطرے میں پڑگئی ہے۔ آن لائن کلاسز بند ہوچکی ہیں، افغان لڑکیوں کی تعلیم کےمواقع مزید محدود ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ بلیک آؤٹ سے بینکنگ سسٹم اور اسپتالوں کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں افغان حکومت کا کہنا ہے کہ 8 سے 9 ہزار ٹیلی کمیونی کیشن ستون بند ہونگے، بلیک آؤٹ غیرمعینہ مدت تک ہوگا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments