International

’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’ تھاڈ‘‘ میزائل شکن نظام اب اسرائیل میں اپنے "مقام پر" ہے۔ واشنگٹن نے اپنے اتحادی کو کسی بھی نئے ایرانی میزائل حملے سے بچانے کے لیے یہ جدید امریکی دفاعی نظام بھیجا ہے۔ پینٹاگان کے شائع کردہ بیانات کے مطابق آسٹن نے وضاحت کی کہ"یہ نظام اب اپنی جگہ پرموجود ہے۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ کام کر رہا ہے یا نہیں، لیکن ہم اسے بہت تیزی سے چلانے کے قابل ہیں"۔ قابل ذکر ہے کہ پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس ’تھاڈ‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کو چلانے کے لیے ذمہ دار فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے ہیں۔ یہ دنیا کے جدید ترین نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک ٹرک پر مشتمل ہے جو نصب میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ امریکی دفاعی نظام تھاڈ امریکی دفاعی نظام تھاڈ اے ایف پی کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا کہ اس جدید ہتھیار سے اسرائیل کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنا "اسرائیل کے دفاع اور اسرائیل میں امریکیوں کو ایران کے کسی بھی بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے امریکہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے"۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اس ماہ کے شروع میں ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران نے کہا تھا کہ اس نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ کی ہلاکت جولائی کے آخر میں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے جواب میں حملے کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments