اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لیے معلوما ت جمع کرنے والے جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی شن بیت اور پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد شمالی اسرائیل، بشمول ساحلی شہر حیفا سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ملزمان نے اسرائیلی فوجی اڈوں، توانائی کے انفراسٹرکچر اور بندرگاہوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کے خلاف ہونے والی اب تک کی سب سے سنگین نوعیت کی جاسوسی کارروائی ہے۔ جبکہ شن بیت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں سے ریاست کے تحفظ کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام گرفتار افراد اسرائیلی شہریت رکھنے والے یہودی ہیں جن میں دو افراد 18 سال سے کم عمر ہیں۔ گرفتار افراد میں سے ایک اسرائیلی فوج کا سابق اہلکار ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی اداروں کے بیان کے مطابق ملزمان کو ایران کی انٹیلیجنس سروس کے دو ایجنٹوں نے خفیہ معلومات جمع کرنے کے احکامات دیے تھے، ان کے اہداف میں شمالی قصبے حدیرہ کا پاور پلانٹ، فضائی اور بحری فوج کے اڈے، آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام اور مختلف بندرگاہیں شامل تھیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر اسرائیلی فوج کی نیواتم اور رمات ڈیوڈ بیس کی جاسوسی کا الزام ہے، یہ دونوں فوجی اڈے ایران اور حزب اللہ کا حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ملزمان نے جاسوسی کے بدلےلاکھوں ڈالر وصول کیے جس میں سے کچھ رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کی گئی۔ شن بیت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران بڑی تعداد میں ایسا مواد برآمد ہوا جو ایرانی ایجنٹوں کو فراہم کیا گیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مالی لالچ میں آکر ایران کے لیے جاسوسی کی۔ خیال رہے کہ ستمبر میں اسرائیل نے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کیا تھا جس پر ایران کی جانب سے تیار کی گئی قتل کی سازش میں ملوث ہونے کا شبہ تھا، اس سازش کے اہداف میں وزیر اعظم سمیت نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
Source: Social Media
امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک
حماس کے حملے میں بچنے والی اسرائیلی لڑکی کی خودکشی، اسرائیلی ریاست ذمہ دار قرار
اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب
ترکیہ میں فوجی بغاوت کروانے والے فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے
اسرائیل کا ایرانی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ، 7 اسرائیلی گرفتار
غزہ اور لبنان میں جنگ کے لیے اسرائیل روزانہ کتنی رقم خرچ کررہا ہے؟
جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے، ایران
بنگلا دیش: سیلاب سے 11 لاکھ میٹرک ٹن چاولوں کی فصل تباہ
جنگ کے بعد غزہ میں آباد کاری کریں گے، اسرائیلی وزرا کی نئی اشتعال انگیزی
امریکا: صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع
’تم ہمارے بادشاہ نہیں‘ آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے: اسرائیلی اخبار
’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
پاکستان: گدھے اور پالتو جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر سزا ہوگی، بل پیش