International

جنگ کے بعد غزہ میں آباد کاری کریں گے، اسرائیلی وزرا کی نئی اشتعال انگیزی

جنگ کے بعد غزہ میں آباد کاری کریں گے، اسرائیلی وزرا کی نئی اشتعال انگیزی

اسرائیل کے دائیں بازو کے دو شدت پسند وزیروں نے غزہ میں اسرائیلی بستیاں بسانے پر زور دیا ہے۔ یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل غزہ کی پٹی کے شمال میں بم باری کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں وہاں کی آبادی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئی۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے بستیوں کی آباد کاری سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران آج پیر کے روز عندیہ دیا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد حکومت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بستیاں بسانے کا کام دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شدت پسند اسرائیلی وزیر خزانہ بتسلئيل سموترچ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ کرنا ضروری ہے، غزہ میں بستیاں قائم کیے بغیر امن ہرگز نہیں ہو گا۔ مذکورہ کانفرنس کی منتظم تحریک کا مقصد غزہ کی پٹی کو حماس کی حکومت سے آزاد کرانے کے بعد وہاں اسرائیلی بستیاں قائم کرنا ہے۔ سموترچ کے مطابق غزہ اسرائیل کی سرزمین کا ایک حصہ ہے، بستیوں کی آبادی کے بغیر وہاں امن نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ ان دونوں وزرا کی جانب سے پہلے بھی ایسے بیانات آتے رہے ہیں جن کو یورپی یونین اور امریکا تک نے نسل پرستی اور نفرت انگیزی پر مبنی قرار دیا۔ ان وزراء نے ماضی میں کہا تھا کہ حماس پر قابو پانے کے لیے غزہ کی آبادی کو بھوکا رکھا جائے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments