غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کو روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے سے جاری غزہ جنگ اور لبنان میں زمینی کارروائیوں کا آغاز ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کے مطابق اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ حالیہ عرصے میں جنوبی لبنان کی جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں ریزرو فوجیوں کا تعینات کیا جانا ہے۔ اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں اضافے کی ایک اور وجہ غزہ اور لبنان میں مہنگے گولہ بارود کا استعمال اور راکٹ کو فضا میں نشانے بنانے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے 10 سیکنڈ کی کارروائی پر 25 ملین شیکل (66 لاکھ ڈالر سے زائد) کے اخراجات آئے جس کی وجہ حملے میں استعال ہونے والے مہنگے بم تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین پر کیے جانے والے حملے پر بھی 20 ملین شیکل ( 52 لاکھ ڈالر سے زائد) کے اخراجات ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ستمبر سے اب تک 50 روز میں اسرائیل کو 25 ارب شیکل (6 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد) کے دفاعی اخراجات کرنے پڑے ہیں اور ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار کے مطابق غزہ اور لبنان میں جنگ کے باعث اسرائیلی فوج کو روزانہ 500 ملین شیکل (13 کروڑ ڈالر سے زائد) کے اخراجات برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔
Source: Social Media
امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک
حماس کے حملے میں بچنے والی اسرائیلی لڑکی کی خودکشی، اسرائیلی ریاست ذمہ دار قرار
اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب
ترکیہ میں فوجی بغاوت کروانے والے فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے
اسرائیل کا ایرانی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ، 7 اسرائیلی گرفتار
غزہ اور لبنان میں جنگ کے لیے اسرائیل روزانہ کتنی رقم خرچ کررہا ہے؟
جو بائیڈن کی ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے، ایران
بنگلا دیش: سیلاب سے 11 لاکھ میٹرک ٹن چاولوں کی فصل تباہ
جنگ کے بعد غزہ میں آباد کاری کریں گے، اسرائیلی وزرا کی نئی اشتعال انگیزی
امریکا: صدارتی انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ شروع
’تم ہمارے بادشاہ نہیں‘ آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے: اسرائیلی اخبار
’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
پاکستان: گدھے اور پالتو جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر سزا ہوگی، بل پیش