International

پاکستان: گدھے اور پالتو جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر سزا ہوگی، بل پیش

پاکستان: گدھے اور پالتو جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر سزا ہوگی، بل پیش

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں جانوروں پر تشدد کے خلاف اور ان کی بہتر افزائش نسل کے لیے قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اینیمل ویلفیئر بل 2024 اور لائیو سٹاک بریڈنگ سروس بل 2024 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ محکمہ لائیوسٹاک کے مطابق دونوں قوانین میں جانوروں کے تحفظ اور افزائش نسل کے حوالے سے اقدامات جبکہ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مجوزہ بل میں پالتو جانوروں پر تشدد اور ان سے زیادہ مشقت لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت گدھا، گھوڑے، خچر، گائے، بیل، اونٹ اور دیگر پالتو جانوروں پر زیادہ وزن لادنے پر پابندی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں ایسے ملزم پر اینیمل ویلفیئر ایکٹ کے تحت تین ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، یا دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ جانوروں کے تشدد کے خلاف بل میں جانوروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سزائیں تجویز کی گئی ہے جس کے تحت 6 ماہ قید یا پھر ایک لاکھ روپے جرمانہ تک ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح جانوروں کو لڑانے والوں کے لیے 3 ماہ کی قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔ نئے قانون سازی کے بعد جانوروں پر تشدد یا ان کے حقوق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کرے گا۔ حیوانات کے علاج کے لیے بھی معیار کا تعین کیا گیا ہے جس کے تحت لائسنس یافتہ ماہر امراض حیوانات کا ہونا ضروری ہے۔ خیبرپختونخوا بریڈنگ سروس کے تحت معیاری افزائش نسل نہ کرنے کی صورت میں محکمہ کو مویشی ضبط کرنے کا اختیار ہوگا اسی طرح جانوروں کو پالنے کے لیے رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ لینے کے پابند ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments