International

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے: اسرائیلی اخبار

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے: اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار نیتن یاہو کے لیے مشکل ہو گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللّٰہ کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments