International

اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب

اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب

امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم جلد آپریشنل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے مطابق چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکا نے اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کو عملے سمیت اسرائیل بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments