International

صیہونی فوج کا یحییٰ سنوار کا جسد خاکی دینے سے انکار

صیہونی فوج کا یحییٰ سنوار کا جسد خاکی دینے سے انکار

حماس رہنما یحییٰ سنوارکی شہادت کو ایک سال مکمل ہوگیا، اسرائیل کے خلاف ثابت قدمی سے لڑنے پر فلسطینی انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس رہنما یحییٰ سنوار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کے حق کیلئے آخری وقت تک لڑتے رہے۔ یحییٰ سنوار شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ صیہونی فوجی یحییٰ سنوار کا جسد خاکی ساتھ لے گئے تھے، جسے اب حماس کے مطالبے کے باوجود واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ متعدد یرغمالیوں کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے۔ حماس کا مزید کہنا تھا کہ ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments