سویڈن کے مرکزی قصبے فائگرسٹا کے ایک سکول میں تلوار سے لیس 18 سالہ حملہ آور نے طلبہ پر حملہ کر کے 17 سالہ لڑکی کو ہلاک جبکہ تین دیگر افراد کو زخمی کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جمعے کی دوپہر برنیل ہائی اسکول میں تدریسی عمل کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں زخمی ہونے والے دو لڑکوں کی عمریں 12 اور 17 سال ہیں جنہیں معمولی چوٹیں آئیں۔
برطانوی اخبار ’دی گارڈیئن‘ کے مطابق مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ ملزم کو موقعے پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم سکولوں میں تشدد کو فروغ دینے والے کسی آن لائن گروہ یا برادری سے منسلک تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے ٹھیک 20 منٹ قبل ٹک ٹاک پر سکول کے بیت الخلا سے تلوار کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس کے بارے میں شک ہے کہ یہ اسی حملہ آور کا اکاؤنٹ تھا۔
حملے سے قبل اس اکاؤنٹ سے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں سویڈن میں ماضی میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور ناروے میں 77 افراد کے قاتل اینڈرس برائیوک کا حوالہ شامل تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کار ان آن لائن فورمز کا جائزہ لے رہے ہیں جنہوں نے ملزم کو اس کارروائی پر اکسایا ہو سکتا ہے۔
واقعے کے بعد سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن اور اپوزیشن لیڈر میگڈالینا اینڈرسن نے متاثرہ شہر کا دورہ کیا اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی۔
اس واقعے کے باعث سویڈن میں 13 ستمبر کو ہونے والے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے لیے تمام سیاسی رہنماؤں نے اپنے طے شدہ خطاب منسوخ کر دیے ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments