نائیجیریا کی وسطی ریاست نائجر میں کئی دیہات پر مسلح افراد کے حملوں کے دوران 100 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا گیا، جبکہ پولیس اور مقامی رہائشیوں کے مطابق حملوں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فوجی طرز کے لباس میں ملبوس حملہ آوروں نے جمعے کی نماز کے بعد بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا میں واقع ڈیکارا، گیدان زانا، سابون گیدا اور ماساکا نامی دیہات کو نشانہ بنایا۔
پولیس ترجمان واسیو ابیودون نے بتایا کہ حکام کو شبہ ہے کہ حملہ آور مسلح جرائم پیشہ گروہ، یعنی ’ڈاکو‘ تھے جو نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان اور لوٹ مار میں ملوث ہیں۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق مسلح افراد نماز کے بعد ڈیکارا میں داخل ہوئے، لوگوں کو ایک جگہ جمع کیا اور انھیں قریبی جنگلات میں لے گئے، جس کے بعد وہ دیگر قریبی دیہات کی جانب روانہ ہوگئے۔
مقامی رکنِ اسمبلی جعفر محمد شیٹی مان بورگو نے بھی حملوں کی تصدیق کی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دور دراز علاقے بورگو میں مسلح گروہوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ یہ علاقہ نائیجیریا کی ریاستوں کیبی اور کوارا کے علاوہ پڑوسی ملک بینن کی سرحد سے بھی ملتا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں پولیس نے بتایا تھا کہ بورگو کے چار دیہات کونکو سو، کاسوان داجی، تنگن ماکری اور شفاچی سے اغوا کیے گئے 145 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔
یہ افراد ان 308 مغویوں میں شامل تھے جنھیں حکام کے مطابق ایک بڑے سکیورٹی آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا، جن میں پڑوسی ریاست کوارا سے اغوا کیے گئے 160 سے زائد افراد بھی شامل تھے۔
تازہ حملوں نے نائجر ریاست اور شمالی وسطی نائیجیریا میں جاری سکیورٹی بحران کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے، جہاں مسلح گروہ دور دراز جنگلات اور کمزور سکیورٹی نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملے اور اغوا برائے تاوان کرتے ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments