Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

چھ ارکان پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے دو ہفتے کی دی مہلت

چھ ارکان پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے دو ہفتے کی دی مہلت

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو شیو سینا (یو بی ٹی) کی اس عرضی پر سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی، جس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت چھ باغی ارکانِ پارلیمنٹ کے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو تسلیم کیا گیا تھا۔ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آلوک ارادھے پر مشتمل بنچ نے نوٹ کیا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور جوائنٹ سکریٹری کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں موجود نہیں تھا۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے بنچ کو بتایا کہ فریقین کو نوٹس کی تعمیل کرا دی گئی ہے۔

کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے میں عبوری راحت دینے کی فوری ضرورت ہے۔ تاہم بنچ نے کہا کہ عبوری راحت پر فیصلہ کرنے سے پہلے جواب دہندگان کو اپنا جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ سبل نے دلیل دی کہ جب ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نااہلی کی کوئی عرضی دائر ہی نہیں کی گئی تو اسپیکر کو ان کے انضمام کی منظوری دینے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے فریق کو اپنا موقف پیش کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ 22 جولائی کو سپریم کورٹ نے چھ باغی ارکان کے انضمام پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وقت عدالت نے لوک سبھا اسپیکر، لوک سبھا کے سکریٹری اور ان چھ ارکانِ پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے جواب دہندگان سے جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کی تھی۔

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل 18 جولائی کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے شیو سینا (یو بی ٹی) کے چھ ارکانِ پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں انضمام کو منظوری دی تھی۔ اس انضمام کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) کے لوک سبھا میں صرف تین ارکان رہ گئے ہیں۔ جن چھ باغی ارکان نے شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شمولیت اختیار کی، ان میں سنجے جادھو، سنجے پاٹل، سنجے دیشمکھ، اوم راجے نمبالکر، ناگیش پاٹل آشٹیکر اور بھاؤ صاحب واچکورے شامل ہیں۔ ان چھ ارکان کی شمولیت کے بعد لوک سبھا میں شیو سینا کی تعداد سات سے بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn