Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایک بھی امریکی فوجی ایران میں داخل ہوا تو زندہ نہیں بچے گا، ایران کا امریکا کو انتباہ

ایک بھی امریکی فوجی ایران میں داخل ہوا تو زندہ نہیں بچے گا، ایران کا امریکا کو انتباہ

تہران (10 اگست 2026): ایرانی فوج کے کمانڈر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کا ایک بھی فوجی ایران میں داخل ہوا تو وہ زندہ واپس نہیں جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی نئی مہم جوئی سے باز رہے۔ اگر کسی بھی امریکی فوجی نے ایرانی سر زمین پر قدم رکھنے کی کوشش کی تو وہ زندہ نہیں بچے گا۔

بریگیڈیئر جنرل علی جہانشاہی کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی کسی بھی کارروائی کا مؤثر اور بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی بری فوج کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ملک کی زمینی افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ایران کی سرحدوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لائیں گے۔

جنرل علی جہانشاہی نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتے گا۔ ان کے مطابق اگر دشمن کی جانب سے کوئی کارروائی کی گئی تو ایرانی فوج اس کا فوری اور موثر جواب دے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn