اچانک رِتَبرتا کے ایکس ہینڈل اکاونٹ کو معطل جمہوری ترنمول نے ممتا کو ذمہ دار ٹھہرایا
اچانک جمہوری ترنمول کانگریس کا ایکس ہینڈل اکاو¿نٹ معطل کر دیا گیا! پیر کی صبح سے ایکس پر ان کا اکاو¿نٹ نظر نہیں آ رہا ہے۔ اکاو¿نٹ کھولنے پر ’اکاو¿نٹ معطل کر دیا گیا ہے‘ کا پیغام دکھائی دے رہا ہے۔
یہ کارروائی کس وجہ سے کی گئی، فی الحال اس کا علم نہیں ہے۔ تاہم رِتَبرتا بنرجی کی جمہوری ترنمول نے اس معاملے میں کالی گھاٹ دھڑے، یعنی ممتا کی آل انڈیا ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ممتا ترنمول نے ان کے ایکس ہینڈل اکاو¿نٹ کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس کے نتیجے میں اسے معطل کر دیا گیا۔ ترنمول کانگریس کے نام اور گھاس پھول کے انتخابی نشان کی لڑائی کے درمیان رِتَبرتا دھڑے کے اس الزام کو کالی گھاٹ قیادت نے پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔
2026 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست کی اقتدار سے محرومی کے بعد اب ترنمول کانگریس دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس ہے اور دوسری جمہوری ترنمول کانگریس۔ پہلے دھڑے کی قیادت ممتا بنرجی کے ہاتھ میں ہے، جبکہ دوسرے کی قیادت رِتَبرتا بنرجی کر رہے ہیں۔
دونوں دھڑے الیکشن کمیشن میں خود کو اصل ترنمول کانگریس ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے نام اور گھاس پھول کے انتخابی نشان پر دونوں ہی فریق اپنا دعویٰ پیش کر رہے ہیں۔ ممتا اور رِتَبرتا دونوں جانب سے اپنے حق میں ٹرک بھر کر دستاویزات جمع کرانے کے باوجود کمیشن نے اب تک اس معاملے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
تاہم ترنمول کانگریس کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس اب بھی کالی گھاٹ دھڑے کے کنٹرول میں ہیں۔ ’آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ کے نام سے موجود فیس بک اور ایکس ہینڈل اکاو¿نٹس پر زیادہ تر ممتا دھڑے کی پوسٹس ہی دکھائی دیتی ہیں۔ ان اکاو¿نٹس تک رِتَبرتا دھڑے کی کوئی رسائی نہیں ہے۔
اسی وجہ سے رِتَبرتا کی جمہوری ترنمول کی جانب سے ’AITCofficial26‘ کے نام سے ایک ایکس ہینڈل اکاو¿نٹ بنایا گیا تھا۔ پیر کی صبح سے اسے معطل کر دیا گیا ہے۔
عام طور پر قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر متعلقہ حکام کسی اکاو¿نٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن کیا ’AITCofficial26‘ کی کسی پوسٹ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کوئی بات تھی؟ یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم رِتَبرتا دھڑے کا الزام ہے کہ ممتا ترنمول کی جانب سے ان کے ایکس اکاو¿نٹ کے خلاف رپورٹ کیے جانے کے سبب اسے معطل کیا گیا۔ کالی گھاٹ قیادت نے اس الزام کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔
اچانک رِتَبرتا کے ایکس ہینڈل اکاونٹ کو معطل جمہوری ترنمول نے ممتا کو ذمہ دار ٹھہرایا...
Source: Admin