Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

زیادہ تھانوں میں جانے کے بجائے عوام کے پاس جائیں‘، ’وصولی‘ کے معاملے پر شمیک کا پارٹی کارکنوں کو محتاط رہنے کا پیغام

Admin
By Admin
Nov 16, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

زیادہ تھانوں میں جانے کے بجائے عوام کے پاس جائیں‘، ’وصولی‘ کے معاملے پر شمیک کا پارٹی کارکنوں کو محتاط رہنے کا پیغام
زیادہ تھانوں میں جانے کے بجائے عوام کے پاس جائیں‘، ’وصولی‘ کے معاملے پر شمیک کا پارٹی کارکنوں کو محتاط رہنے کا پیغام — November 16, 2026
زیادہ تھانوں میں جانے کے بجائے عوام کے پاس جائیں‘، ’وصولی‘ کے معاملے پر شمیک کا پارٹی کارکنوں کو محتاط رہنے کا پیغام
بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی پارٹی کے نچلی سطح کے بعض کارکنوں پر زبردستی وصولی اور قبضہ کرنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس فہرست میں اب پانی ہاٹی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ ایک تاجر کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر بی جے پی کارکن کی موت کے معاملے میں اب الزام خود پارٹی کی یوتھ مورچہ کے ایک رہنما پر عائد ہوا ہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے بی جے پی کے ریاستی صدرشمیک بھٹاچاریہ نے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو پیغام دیا ہے۔
برسا منڈا کی 151ویں یومِ پیدائش کے موقع پر شمی? نیو علی پور کے ٹرائینگلر پارک میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے۔ اس موقع پر دو ارکانِ اسمبلی سوربھ شکدار اور شنکر شکدار بھی موجود تھے۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا، ”ہر کسی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم عوام کے ووٹ سے جیتے ہیں۔ عوام ہی آخری فیصلہ کرتے ہیں۔ اگر ہمارے اندر کوئی انحراف یا غلطی ہوئی تو عوام اسے دیکھیں گے۔ سبھی لوگ محتاط رہیں اور نرم رویہ اختیار کریں۔ عوام کے پاس جائیں۔ تھانوں میں زیادہ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پورا معاشرہ ابھی مجرموں کا معاشرہ نہیں بن گیا ہے۔“
شمیکنے مزید الزام لگایا کہ قبائلی برادریوں کو طویل عرصے سے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، لیکن عوام نے اس سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
ترنمول کانگریس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 برسوں سے ریاست میں ایک اور ’بھگوان‘ کا ذکر سننے کو ملتا رہا ہے۔ ان کے مطابق، نیو علی پور میں بھگوان برسا منڈا درخت کے نیچے رہتے ہیں، جبکہ دوسرے ’بھگوان‘ ایک شاندار گھر میں رہتے تھے۔
مذہب کی تبدیلی کے معاملے پر بھی انہوں نے سخت انتباہ دیا۔ برطانوی دور حکومت میں قبائلی برادریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور مذہب کی تبدیلی کے خلاف برسا منڈا کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر نے ایک بار پھر سخت انتباہ جاری کیا۔
ایک نجی اسکول کا حوالہ دیتے ہوئے شمیک نے کہا کہ وہاں کی ایک خاتون ٹیچر کو بی جے پی کی ریلی میں دیکھا گیا تھا۔ بعد میں اسی اسکول کے ایک استاد نے انہیں زعفرانی لباس پہننے سے روک دیا۔
شمیک کا الزام ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں اب بھی عیسائی مشنریوں کے نام پر مذہب تبدیل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ایک معروف عیسائی کالج کا پرنسپل ہندوو¿ں کا مذہب تبدیل کرانے کے کام میں مصروف ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر زبردستی ایسا کام کیا گیا تو اس کے ’انجام کچھ اور ہوں گے‘۔شمیک نے کہا کہ حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ زعفرانی رنگ کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کے الفاظ میں، ”زعفرانی رنگ پر تنقید کریں گے تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

زیادہ تھانوں میں جانے کے بجائے عوام کے پاس جائیں‘، ’وصولی‘ کے معاملے پر شمیک کا پارٹی کارکنوں کو محتاط رہنے کا پیغام...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn