جلپائی گوڑی کے اسپتال میں خون کی ادل بدل! دو مریضوں کی حالت تشویشناک، محکمہ صحت نے رپورٹ طلب کر لی
سرکاری اسپتال میں ہی خون کی ادل بدل کا الزام سامنے آیا ہے! الزام ہے کہ ایک مریض کے جسم میں دوسرے مریض کا خون چڑھا دیا گیا، جس کے نتیجے میں دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ واقعہ سامنے آتے ہی جلپائی گوڑی میڈیکل کالج سپر اسپیشلٹی اسپتال میں ہنگامہ مچ گیا۔ ملزم اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مریضوں کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔
تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے محکمہ? صحت نے پہلے ہی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزیرِ صحت شاردوت مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
الزام ہے کہ دونوں مریض ایک ہی وارڈ میں داخل تھے۔ ان میں سے ایک جلپائی گوڑی کے رانی نگر علاقے کے رہنے والے بولن رائے تھے، جبکہ دوسرے مریض بیرندر ناتھ شرما، جلپائی گوڑی کے کچوا بوالماری گاو¿ں کے رہائشی ہیں۔
دونوں میں سے ایک مریض کا بلڈ گروپ ’اے‘ تھا، جبکہ دوسرے کا ’اے بی پازیٹیو‘ تھا۔ بولن رائے کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود نرس نے مریض کو ’اے‘ کے بجائے ’اے بی پازیٹیو‘ گروپ کا خون چڑھا دیا۔ اس کے بعد بولن رائے کی طبیعت شدید خراب ہو گئی۔
جلپائی گوڑی کے کچوا بوالماری گاو¿ں کے رہائشی بیرندر ناتھ شرما کی حالت بھی اسی طرح خراب ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ انہیں بھی ’اے بی پازیٹیو‘ کے بجائے ’اے پازیٹیو‘ گروپ کا خون چڑھا دیا گیا، جس کے بعد انہیں کئی طرح کی جسمانی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
دونوں مریضوں کے اہل خانہ نے میڈیکل کالج انتظامیہ سے شکایت کی ہے۔ اس واقعے کے بعد اسپتال کے احاطے میں شدید ہلچل مچ گئی اور دیگر مریضوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب واقعے کا علم ہوتے ہی جلپائی گوڑی کے بی جے پی رکن اسمبلی اننت دیو ادھیکاری سخت ناراض ہو گئے۔ انہوں نے تحقیقات کے ساتھ ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔
ادھر محکمہ صحت بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ وزیرِ صحت نے ایک میڈیا ادارے کو بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اور ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ اسپتال کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کرکے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ایسا واقعہ کیسے پیش آیا۔تاہم وزیرِ صحت کے مطابق، فی الحال دونوں مریضوں کی طبیعت بہتر ہو چکی ہے۔
جلپائی گوڑی کے اسپتال میں خون کی ادل بدل! دو مریضوں کی حالت تشویشناک، محکمہ صحت نے رپورٹ طلب کر لی...
Source: Admin