سرزمین کمہرار محلہ ابراہیم نگرضلع شیوہر میں نہایت ہی احترام وعقیدت کے ساتھ حضرت محبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سر پرستی پیرطریقت رہبر شریعت خلیفہ حضور تاج الشریعہ قمر اہلسنت حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی صاحب قبلہ نے فرمائی۔صدارت مصلح قوم وملت حضرت مولاناحافظ وقاری محمد سلیم الزماں کمہرارشیوہر نے فرمائی۔حضرت مولانا تحسین ضیاء فیضی مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محبی برکتہ العصراورصاحب فضل وکمال عالم ربانی تھے۔حضرت مولانا صابرالقادری فیضی کمہراروی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت مولانا شاہ محمد عبدالرحمٰن قادری علیہ الرحمۃ والرضوان اپنے زمانےکےصاحب مرتاض بزرگ اور عارف کامل تھے۔تلمیذحضورتاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی محمدآل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محبی فاضل اجل ہونے کے ساتھ مفسر قرآن بھی تھے۔حضرت مولانا سلیم الزماں نوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محبی قدس سرہ حضور اعلیٰ حضرت کی فکر ونظر کے سچے ترجمان اور مسلک رضا کے محافظ وپاسبان تھے۔حضرت مولانا مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی مظفرپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محبی قدس سرہ کا ایمان وعقیدے کے تحفظ میں بڑا کلیدی کردار ادا رہا ہے اگر آپ کوبہار کا ثانی احمدرضا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ وقار لوح وقلم شیخ طریقت قمر اہل سنّت حضرت مولانا مفتی قمرالزماں مصباحی نے اپنے خطاب میں کہاکہ شیخ الاسلام والمسلمین عارف بااللہ حضرت مولانا شاہ محمد عبدالرحمن محبی قادری کی فقہی بصیرت،علمی طنطنہ،علوم دینیہ میں مہارت،قوت استحضاراور مناظرہ طمطراق کےسبھی قائل تھے۔آپ ایک اچھے نثر نگار،پاکیزہ خیال شاعر اور بہت ساری کتابوں کے مؤلف و مرتب بھی تھے۔نقابت کے فرائض حضرت مولانا ضیاءالمصطفی مدنی مظفرپوری نے انجام دئیے۔حضرت مولانا محمدسلمان رضا غوثی دہلی یونیورسٹی دہلی،حضرت مولاناشمس نظامی مظفرپور،حضرت حافظ ارشاد عالم مدراس،عارف رضا کمہرار،فہیم الزماں اکمل،شکیل الزماں افضل اورعرفان رضا مبشر نے اپنی سحر انگیز ی اور مدھ بھری آواز سےپورے مجمع پر کیف وسرور کا ایک حسین سماں باندھ دیا۔شرکائے اجلاس میں عبدالغفارصاحب،ماسٹرعبدالجبار،ڈاکٹرشر ف الدین،ماسٹرامجد رضا صاحب،الحاج نصیرالحق صاحب،الحاج محمد نور عالم،محمد نسیم صاحب پونہ،محمدجمیل اختر صاحب پونہ،محمد سمیع صاحب،ماسٹرشہاب الدین،پروفیسر نظام الدین،ماسٹربدرالزماں رضوی،ماسٹرعبدالقادر،محمد عتیق الرحمن پونہ،ماسٹرنورعالم،محمدحسن امام اسلام پور،محمداحمد رضا اسلام پور،محمدشاہدرضاگوری،محمدسبحان رضا نورانی،ماسٹرغلام مصطفی رضوی،انجینیرمحمدحسان رضا قادری،محمدجمال مصطفی چشتی،انجینیرمحمدعسجدرضادانش،محمدارشدرضانظمی،محمدحسان ہاشمی،محمدمختار،انجینیرمحمد مصطفی رضا نعمانی، تابش،نازش،عمران رضایزدانی،فرحان رضا،عامرندیم،یاسرندیم،محمدانس رضا عرف اذہان،ہمدان رضا اورمحمد فیض احمدفیض کے اسمائے گرامی قابلِ ذکر ہیں۔صلوۃ و سلام اورخلیفہ حضور تاج الشریعہ مفتی محمدقمرالزماں مصباحی مظفرپوری کی رقت انگیز دعاء پرمحفل اختتام پذیر ہوئی۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
رحمانی فاؤنڈیشن کے واقف نواب صلاح الدین خان کا انتقال،حضرت امیر شریعت کا اظہار تعزیت
کشمیر: حضرت ابوبکر صدیق(رض) کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
شاعر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر مشاعرہ کاانعقاد
کونسلر عصمت آراءکی قیادت میں ہونے والا خون عطیہ کیمپ کامیاب رہا
813 واں عرس خواجہ غریب نواز کے موقع پر دس روزہ میڈیکل کیمپ
مولانا مشاہد کےلئے دعا کی درخواست
مونالا الحاج سیف الدین رضوی کے ایصال ثواب کےلئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سیکولرزم کے چیلنجز پر جسٹس کے ایم یوسف میموریل ٹرسٹ اور مغربی بنگال مسلم مجلس مشاورت کا مشترکہ اجلاس
محبوب دوعالم کانفرنس
شہر کے کاروباری آصف اقبال کے صاحبزادے یاسر اقبال کی شادی کی تقریب