Sports

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے

سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا مستعفی ہوگئے۔ اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ شمی سلوا کے ساتھ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی بھی مستعفی ہو گئی۔ سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیر کھیل سنیل کمارا گاماگے کو آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ شمی سلوا اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے مستعفی ہونے کے بعد عبوری انتظامیہ ذمے داریاں سنبھالے گی۔ سری لنکن میڈیا نے کہا ہے کہ بینکر ایرن وکرامارتنے سری لنکا کرکٹ میں ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments