Sports

سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان رانا ٹنگا کی گرفتاری کا امکان

سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان رانا ٹنگا کی گرفتاری کا امکان

سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح کپتان ارجنا رانا ٹنگا کے گرفتار ہونے کا امکان ہے۔ سری لنکن میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا پر تیل کی خریداری میں خردبرد کا الزام ہے جبکہ وہ ابھی ملک سے باہر ہیں۔ کولمبو مجسٹریٹ نے وطن واپسی پران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ تیل کی کرپشن کے اسکینڈل میں رانا ٹنگا کے بڑے بھائی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018 میں سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے دوران ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو فائرنگ اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کولمبو میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے اور پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ یاد رہے کہ رانا ٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے 1996 کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کرکٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 2001 کے بعد مختلف اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments