Sports

سری لنکا کرکٹ فٹنس ٹیسٹ کے فیصلے پر سختی سے قائم

سری لنکا کرکٹ فٹنس ٹیسٹ کے فیصلے پر سختی سے قائم

سری لنکن بورڈ نے اپنے کرکٹرز کے لیے لیگ کھیلنے سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے فٹنس کلچر کے فروغ کے لیے سخت پالیسی اپنا لی ہے، اس ضِمن میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل سپر لیگ کھیلنے والے 23 کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے، ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے 19 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیسٹ میں فیل ہونے پر کھلاڑی کھیلنے کے اہل ہوں گے لیکن انہیں میچ فیس نہیں ملے گی۔ اس سے قبل سری لنکا کے 45 سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے والے کھلاڑیوں میں سے صرف 24 نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ہے، 6 کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہو چکے ہیں جبکہ 15 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ باقی ہے۔ لازمی فٹنس ٹیسٹ نہ دینے والوں میں وانندو ہسارنگا اور متھیشا پھتیرانا بھی شامل ہیں یہ دونوں کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ نہ دینے کی وجہ سے تاحال انڈین پریمیئر لیگ کا بھی حصہ نہیں بنے۔ ویب سائٹ کے مطابق وانندو ہسارنگا ٹی20 ورلڈ کپ سے انجری کے باعث باہر ہوئے تھے، ان کی جلد فٹنس حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے، جبکہ متھیشا پتھیرانا بھی ورلڈ کپ کے دوران پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments