جے پور،31 دسمبر:) سرفراز خان کی (157) سنچری، مشیر خان کی (60) اور ہاردک تمور کی (53) نصف سنچریاں اور اس کے بعد شاردول ٹھاکر (تین وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت ممبئی نے بدھ کو ایلیٹ گروپ سی کے ایک میچ میں گوا کو 87 رنز سے شکست دے دی ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 444 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا۔ سرفراز نے محض 75 گیندوں پر 157 رنز بنائے ، جس میں ریکارڈ ساز 14 چھکے شامل تھے ۔ انہوں نے اپنی سنچری صرف 56 گیندوں پر مکمل کی۔سرفراز خان نے مشیر خان کے ساتھ مل کر دھماکہ خیز بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے رنز بنائے ۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑے ۔ دیپراج گاونکر نے 31ویں اوور میں مشیر خان کو آ¶ٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ مشیر خان نے 66 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے اور ہاردک تامورے نے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز بنا کر اسکور کو ناقابلِ رسائی بنا دیا۔ یشسوی جیسوال نے بھی 46 رنز کا اہم تعاون دیا۔ 445 رنز کے ناممکن ہدف کے تعاقب میں گوا کی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 357 رنز بنائے ۔ ابھینو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 100 رنز بنائے ، جس میں 8 فلک بوس چھکے شامل تھے ۔ للت یادو (64) اور ابھینو کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ہوئی، مگر رنز کا ہدف اتنا بڑا تھا کہ گوا کی ٹیم منزل تک نہ پہنچ سکی۔کپتان شاردول ٹھاکر نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ حیرت انگیز طور پر یشسوی جیسوال نے بھی اپنی اسپن کا جادو دکھایا اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تشار دیشپانڈے ، مشیر خان اور سلویسٹر ڈیسوزا نے ایک ایک شکار کیا۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی