Sports

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ آج

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز، پاکستان، نیوزی لینڈ میچ آج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ مقابلے کی تیاری کےلیے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دن کے اوقات میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کی بولنگ کا توڑ کرنے کےلیے نیوزی لینڈ کے کوچنگ اسٹاف نے بیٹرز کو پاکستانی بولر کے ایکشن میں گیندیں کرائیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن فلڈ لائٹس میں شیڈولڈ تھا لیکن کولمبو میں بارش کے سبب یہ ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کی، جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم 6 ماہ سے اسی کی تیاری کر رہے ہیں، کھلاڑی پرُاعتماد ہیں، تیاری بھی مکمل ہے، اُمید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اُٹھائیں گے، کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو میدان میں اُتاریں۔ سپر ایٹ مرحلےمیں پاکستان اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments