آئی پی ایل 2026 کا 38 واں مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں سپر اوور میں کولکاتہ نے لکھنو کو ہرادیا ۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں اتری ہوئی لکھنؤ ٹیم کو آخری گیند پر 7 رنز درکار تھے اور محمد سمیع نے چھکا لگا دیا، جس کی وجہ سے میچ سپر اوور میں چلا گیا ہے۔ سپراوور میں لکھنو کی ٹیم صرف ایک رنز ہی بنا سکی۔ اس بعد کے کے آر نے میچ کو آسانی سے جیت لیا۔ اس سے قبل 156 رنز کے جواب میں اتری لکھنؤ کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ مچل مارش صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ریشبھ پنت اور مارکرم کے درمیان اچھی شراکت داری ہوئی ، لیکن 11ویں اوور میں مارش آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پنت بھی 13ویں اوور میں 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پھر لکھنؤ کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ نکولس پورن اس میچ میں بھی فلاپ رہے اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ہمت سنگھ اور بدونی نے اچھی اننگز کھیل کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ لیکن آخری اوور میں لکھنؤ کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے، مگر ہمت اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم محمد سمیع نے امید نہیں چھوڑی۔ آخری گیند پر 7 رنز درکار تھے اور انہوں نے چھکا لگا دیا جس کے باعث مقابلہ سپر اوور میں پہنچ گیا۔ یہ آئی پی ایل 2026 کا پہلا سپر اوور ہے۔ اس سے قبل رنکو سنگھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 83 رنز بنائے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات خراب رہی۔ ٹِم سیفرٹ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہو گئے۔ رہانے صرف 10 رنز بنا سکے۔ کیمرون گرین نے 34 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑی ناکام رہے۔ لیکن رنکو سنگھ نے 51 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کی بدولت کے کے آر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے