Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ اسپین کا عالمی ریکارڈ جو دنیا کی نظروں سے اوجھل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاج اپنے سر سجانے والی اسپینش ٹیم نے فٹبال کی تاریخ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ بنادیا۔ 19 جولائی کو کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو اسپین نے 0-1 سے شکست دی اور دوسری مرتبہ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپانوی ٹیم نے مینز فٹ بال میں سب سے طویل عرصے تک ناقابلِ شکست رہنے کا ایک نیا اور تاریخی عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس شاندار فتح کے بعد اسپین کے مسلسل ناقابلِ شکست میچز کی تعداد 38 ہو گئی، جس کے ساتھ ہی اس نے اٹلی کا مسلسل 37 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلی نے یہ ریکارڈ 2018 سے 2021 کے درمیان بنایا تھا، اس دوران انہوں نے یورو 2020 کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں کوئی گول نہ کھانے کے بعد، یہ اس ورلڈ کپ میں اسپین کا ساتواں کلین شیٹ میچ تھا۔ اسپین دنیا کی وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران صرف ایک گول کھایا اور ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ اسپین کا یہ شاندار سفر 2024 میں کولمبیا کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ملنے والی شکست کے بعد شروع ہوا تھا۔ اگرچہ نیشنز لیگ کے فائنل میں اسپین کو پرتگال کے خلاف پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن فٹ بال کے قوانین کے مطابق پینالٹی شوٹ آؤٹ کی شکست کو ’ڈرا‘ تسلیم کیا جاتا ہے، اس لیے ان کا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رہا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسپین 2007 سے 2009 کے درمیان بھی 35 میچز میں ناقابلِ شکست رہا تھا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

5 days ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments