Sports

سوئٹرزلینڈ نے بوسنیا کو شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے

سوئٹرزلینڈ نے بوسنیا کو شکست دے کر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے

فٹ بال ورلڈ کپ میں سوئٹرزلینڈ نے بوسنیا ہرزوگوینا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کے باوجود برتری حاصل نہ کرسکیں، وقفے پر مقابلہ صفر، صفر سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں سوئٹرزلینڈ کے حملوں میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں اُن کے کھلاڑیوں نے انجری ٹائم سمیت 23 منٹ میں چار گول داغ دیئے۔ دو گول متبادل کھلاڑی یوہان منزمبی نے اسکور کئے، ایک، ایک گول روبین ورگاس اور زاکا نے بنایا۔ اس دوران بوسنیا کے ایک کھلاڑی موہاری مووچ کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا جبکہ اُن کی جانب سے واحد گول 93ویں منٹ میں محمک نے اسکور کیا۔ میچ کا اختتام سوئٹزرلینڈ کی چار ایک کی جیت پر ہوا جس نے میچ کے تین قیمتی اور مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments