Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی دباؤ کے باوجود جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کے لیے فوج تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا

Admin
By Admin
Sep 17, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

امریکی دباؤ کے باوجود جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کے لیے فوج تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا
امریکی دباؤ کے باوجود جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز کے لیے فوج تعیناتی کا فیصلہ مؤخر کر دیا — September 17, 2026
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

واشنگٹن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چو ہیون نے کہا کہ ’ہماری پوزیشن بدستور یہی ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور ہم تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لے رہے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں جنوبی کوریا بین الاقوامی تعاون کو ترجیح دے گا، تاہم اپنے شہریوں کی سلامتی اور آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی آزادی کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی حمایت کے لیے جنوبی کوریا پر دباؤ ڈالا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر سیول نے تعاون نہ کیا تو اگست میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران نے جنوبی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ جنگ میں حصہ لیتا ہے تو اسے ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون جمعے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی اور عالمی امور سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی تعیناتی کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn