جے پور 25 اپریل : نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کے 12 چھکوں کی مدد سے بنی 103 رن کی آتشیں اننگز رائیگاں چلی گئی کیونکہ راجستھان رائلز کو کئی کیچ چھوڑنے کی وجہ سے سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں ہفتہ کو آئی پی ایل مقابلے میں نو گیندیں باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان نے چھ وکٹ پر 228 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن اس کے گیند باز حیدرآباد کو نہیں روک سکے ۔ حیدرآباد نے 18.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 229 رن بنا کر آٹھ میچوں میں اپنی پانچویں جیت حاصل کی اور ٹیبل میں راجستھان کو ہٹا کر تیسرے مقام پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف راجستھان کو آٹھ میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چوتھے مقام پر کھسک گیا۔ حیدرآباد کی طرف سے ایشان کشن نے 31 گیندوں میں 74 رن، ابھیشیک شرما نے 29 گیندوں میں 57 رن، ہینرک کلاسن نے 29 اور نتیش کمار ریڈی نے 36 رن بنائے ۔ راجستھان کی شکست کی اصل وجہ اس کی انتہائی خراب فیلڈنگ رہی۔ اس کے کھلاڑیوں نے کئی کیچ گرائے ۔ دھرو جریل نے پہلی گیند پر کیچ چھوڑا لیکن یہ مہنگا ثابت نہیں ہوا۔ باقی کھلاڑیوں نے ضرور کیچ چھوڑے کیونکہ ہیٹ مائر، جڈیجہ اور برجیش کے کیچ چھوڑنے سے انہیں نقصان ہوا۔ ابھیشیک کا کیچ 4 اور 30 رن پر ہیٹ مائر اور جڈیجہ نے چھوڑا۔ ابھیشیک جیسے کھلاڑیوں کو مواقع نہیں دے سکتے اور آر آر کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ دوسرے وکٹ کی شراکت داری 132 رن کی تھی اور اس سے یہ یقینی ہو گیا کہ مطلوبہ رن ریٹ کم ہو گیا۔ اس سے پہلے 15 سالہ سوریا ونشی نے پرفل ہنگے کے اننگز کے پہلے اوور میں چار چھکے لگانے سمیت 37 گیندوں پر 103 رن کی دھماکہ خیز اننگز میں پانچ چوکے اور 12 چھکے اڑائے ۔ سنچری مکمل کرنے کے بعد سوریا ونشی 14ویں اوور میں پانچویں گیند پر آ¶ٹ ہوئے ۔ دھرو جریل نے 51 اور ڈونووان فریرا نے 33 رنوں کا تعاون دیا۔ جریل نے 35 گیندوں پر آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ فریرا نے 16 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے اڑائے ۔ویبھو سوریا ونشی بدلہ لینے کے موڈ میں آئے ۔ پچھلی بار جب یہ دونوں ٹیمیں ملی تھیں، تو وہ بغیر کھاتہ کھولے آ¶ٹ ہو گئے تھے ، انہوں نے پہلی ہی گیند سے تابڑ توڑ شروعات کی - پہلے اوور میں پرفل ہنگے کو چار چھکے مارے ۔ اس نے راجستھان رائلز کے لیے ٹون سیٹ کر دی اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ 32 رن پر انیکیت ورما نے سوریا ونشی کا کیچ چھوڑا، جس کے بعد انہیں بڑی قیمت چکانی پڑی- انہوں نے 15 گیندوں میں نصف سنچری بنائی اور پھر اسے 36 گیندوں میں شاندار سنچری میں بدل دیا۔ دھرو جریل نے دوسرے وکٹ کے لیے 100 سے زیادہ رن کی پارٹنرشپ کرتے ہوئے بہترین معاون رول ادا کیا۔ ڈونووان فریرا (16 گیندوں میں 33) نے تھوڑی دیر کے لیے اچھا کھیلا، لیکن آخر میں وہ سست پڑ گئے - آخری 5 اوور میں صرف 44 رن بنے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے