نیو چنڈی گڑھ، 27 مئی :نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی نے کرس گیل کا ایک آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ سوریہ ونشی اب ایک آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ چھکے (60) لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ تاہم وہ آئی پی ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ کرس گیل نے 30 گیندوں میں سب سے تیز سنچری بنائی تھی۔ 15 سالہ سوریہ ونشی نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں چھکے کے ساتھ اپنی نصف سنچری مکمل کی اور صرف 16 گیندوں پر پچاس رنز بنا ڈالے ۔ اس سے پچھلی گیند پر سوریہ ونشی نے ایک اور چھکا مارا اور اس کے ساتھ ہی کرس گیل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ گیل نے 2012 کے آئی پی ایل سیزن میں 59 چھکے لگائے تھے ۔ آئی پی ایل 2012 میں جب کرس گیل نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا، تب ان کے 59 میں سے 38 چھکے بین الاقوامی گیندبازوں کے خلاف آئے تھے ، جس کے لیے انہوں نے 347 گیندیں کھیلیں۔ اس آئی پی ایل میں ویبھو سوریہ ونشی نے بھی بین الاقوامی گیندبازوں کے خلاف 38 چھکے لگائے ہیں، لیکن یہ چھکے محض 165 گیندوں میں آئے ہیں۔ سوریہ ونشی نے آئی پی ایل پلے آف میں سب سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کے سریش رینا کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے ۔ رینا نے 2014 میں پنجاب کنگز کے خلاف 16 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی۔ سوریہ ونشی نے پاور پلے میں صرف 20 گیندوں پر آٹھ چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنا ڈالے ۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنزکو لگاتار تین چھکے ایک اوور میں مارے ۔ نوجوان بلے باز صرف 29 گیندوں پر پانچ چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کی ایک اننگز میں دس پلس چھکے چار مرتبہ لگانے کے کرس گیل کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی ہے ۔ وہ ایک آئی پی ایل سیزن میں تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے