National

سونیا، راہل اور کھڑگے نے راجیو گاندھی کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

سونیا، راہل اور کھڑگے نے راجیو گاندھی کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 21 مئی:کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر آج ان کی سمادھی ویر بھومی پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا ’’پاپا، آپ کے خواب، میرے خواب، آپ کی خواہشات، میری ذمہ داریاں۔ آپ کی یادیں، آج اور ہمیشہ، ہمیشہ میرے دل میں ہیں۔‘‘ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’21ویں صدی کے جدید ہندوستان کا خواب دیکھنے والے، ہندوستانی اطلاعاتی انقلاب کے بانی، پنچایتی راج کو بااختیار بنانے کے معمار اور امن اور ہم آہنگی کے علمبردار، سابق وزیر اعظم، بھارت رتن راجیو گاندھی کو ان کے یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت۔ کانگریس نے اپنے ایکس ہینڈل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ’’ہندوستان کو ایک مضبوط اور طاقتور ملک بنانے میں ان کی نمایاں شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک میں مواصلاتی انقلاب کے با نی اور امن اور ہم آہنگی کے علمبردار ’بھارت رتن‘ راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔ اپنی انقلابی اور دور اندیش پالیسیوں کے ساتھ ملک میں مواصلاتی انقلاب لانے والے سابق وزیراعظم بھارت رتن راجیو گاندھی جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔‘‘

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments