National

امید ہے کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کے بھروسے پر پوار اترے گی:محبوبہ مفتی

امید ہے کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کے بھروسے پر پوار اترے گی:محبوبہ مفتی

سری نگر،16 اکتوبر;) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت میں تشکیل پائی گئی سرکار لوگوں کے مشکلات کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا: ’پانچ برسوں کے بعد ایک عوامی اور مضبوط سرکار بن گئی ہے امید ہے کہ جس بھروسے سے اس سرکار کو اکثریت ملی ہے یہ سرکار اس بھروسے کی لاج رکھے گی‘۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں شیر کشمیر کنوکیشن سینٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا:’سب سے پہلے اس حکومت کو 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف مذمتی قرارداد پر توجہ دینی چاہئے‘۔ ان کا کہنا تھا: ’پانچ برسوں کے بعد ایک عوامی اور مضبوط سرکاربن گئی ہے امید ہے کہ جس بھروسے سے اس سرکار کو اکثریت ملی ہے یہ سرکار اس بھروسے کی لاج رکھے گی‘۔ محبوبہ مفتی نے کہا: ’جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت زخم لگے ہیں انہوں نے بہت دھوکے کھائے ہیں امید ہے کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کے مشکلات کو دورکرے گی‘۔ انہوں نے کہا:’انڈیا الائنس کے بڑے لیڈر اس حلف بر داری کی تقریب میں شامل تھے جس کو دیکھ کر بہت اچھا لگا‘۔ قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز یہاں ایس کے آئی سی سی میں جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے وزیر اعلیٰ کیحیثیت سے حلف لیا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments