National

آپ نے 'انڈیا اتحاد ' کو دھوکہ دیا: مالیوال

آپ نے 'انڈیا اتحاد ' کو دھوکہ دیا: مالیوال

نئی دہلی، 08 اکتوبر: عام آدمی پارٹی (آپ ) کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالیوال نے ہریانہ میں انتخابی نتائج کے رجحان کو دیکھتے ہوئے دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بالواسطہ حملہ کیا اور پارٹی پر ہریانہ انتخابات میں انڈیا اتحاد کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ محترمہ مالیوال نے آج ’’ ایکس‘‘ کے ذریعے آپ پر حملہ کرتے ہوئے کہا '' صرف کانگریس سے بدلہ لینے کے لیے ہریانہ میں انتخابی میدان میں اترے، مجھ پر بی جے پی کا ایجنٹ ہونے کا جھوٹا الزام لگایا، آج وہ خود انڈیا اتحاد کو دھوکہ دے رہے ہیں اور کانگریس کے ووٹ کاٹ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا "سب کچھ چھوڑو، انہوں نے ونیش پھوگاٹ کو ہرانے کے لیے امیدوار کھڑا کیا ، یہاں تک کہ حالات ایسے کیوں ہو گئے ہیں کہ لوگ اپنی آبائی ریاست میں اپنی جمع پونجی نہیں بچا پا رہے ہیں۔ اب بھی وقت ہے، اپنی انا چھوڑو، اپنی دھندلی آنکھوں سے پردہ ہٹاؤ، ڈرامہ مت کرو اور عوام کے لیے کام کرو۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اب تک کے رجحانات کے مطابق بھاریہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) ہریانہ میں تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments