National

پیسوں کے تنازع میں دو نوجوانوں  نے بھائی۔ بھابھی کا کیا قتل

پیسوں کے تنازع میں دو نوجوانوں نے بھائی۔ بھابھی کا کیا قتل

فتح پور:17اکتوبر: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے کھاگا علاقے میں جمعرات کو پیسوں کے لئے سگے بھائیوں نے اپنے ہی بھائی۔ بھابھی کا کلہاڑی سے کاٹ کر قتل کردیا۔ ایس پی دھول جیسوال نے بتایا کہ کھاگا تھانہ علاقے کے گرام فتح پور ٹیکاری باشندہ دھرمیندر تیواری عرف دھنو تیواری(35) اور ان کی بیوی رولی تیواری(32) اپنی ماں سے پیسے مانگ رہا تھا۔ ماں اپنے دون دیگر بیؤں کو بھی بلایا اور کہا کہ جو بھینس فروخت ہوی ہے اس کا پیسہ وہ کسی کو نہیں دے گی۔ اس پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور دو بھائیوں نے اپنے سگے بھائی دھنو تیواری اور بھابھی رولی تیواری کی کلہاری سے کاٹ کر قتل کردیا۔ قتل کی رپورٹ متوفی کے سسر نے دو سگے بھائیوں کے خلاف درج کرائی ہے۔قاتل فرار ہیں۔ ادھر واقعہ کی جانکاری ملتے ہی انسپکٹر جنرل پریاگ راج زون پریم گوتم نے موقع پر پہنچ کر متعلقہ پولیس افسران کو قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پورے گاؤں میں واردات کے بعد سے خاموشی چھائی ہے۔ موقع پر کئی تھانوں کی فورس موجود ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments